بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چارسدہ میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد

چارسدہ میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد


چار سدہ۔ چارسدہ کے علاقے میاں کلی میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد کرلی گئیں تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی شادی گزشتہ رات ہوئی تھی صبح گھر والوں نے جگانے کیلئے دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ آیا جس پر اہلخانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو آصف اور اس کی دلہن دونوں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ٗپولیس کے مطابق دلہا دلہن کے جسموں پرتشدد کے نشانات نہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق پتہ چل سکے گا۔