بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کو اسلام آ باد میں جلسے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو اسلام آ باد میں جلسے کی اجازت مل گئی


اسلام آباد۔اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل اتوار کے جلسے کی اجازت دے دی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد کے مطابق تحریک انصاف پررات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابند ہوگی اور جلسے عام کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے لیے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جلسے کے دوران ایکسپریس وے اور مری روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ قائم رکھا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا اور اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا کہا تھا۔