بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اینڈی فلاور پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند

اینڈی فلاور پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند


لاہور۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اپنے بھائی اور انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں رول دلوانے کے لیے متحرک ہیں اور اینڈی فلاور بھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اینڈی فلاور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہیں اور وہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے میں پیش پیش ہیں اور انہیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے رضا مند کررہے ہیں۔