بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹویٹر پر ’’ڈٹ جاؤ نوازشریف‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ٹویٹر پر ’’ڈٹ جاؤ نوازشریف‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر ’’ڈٹ جاؤ نوازشریف‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر ’’ڈٹ جاؤ نوازشریف‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ٹویٹر پر صارفین نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اپنی مختلف آراء کا اظہار کیا۔

ایک صارف کامران سرفراز نے لکھا کہ دیکھتے ہیں اب باسٹھ تریسٹھ عمران خان اور جہانگیرترین پر نافذ کی جائیگی یا اپنے مہرے بچالیے جائینگے؟۔ایک دوسرے صارف تیمور ملک کاکہنا تھاکہ میں نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب میں یہاں رہ کر نوازشریف کیلئے لڑوں گا یہ میرانوازشریف کیلئے غیر مشروط پیار ہے ۔عاطف راؤ ف نے لکھا کہ پاکستان کے عوام اپنے لیڈر کے پیچھے پرعزم انداز میں کھڑے ہیں انھیں انکے دلوں سے کبھی ڈی سیٹ نہیں کیا جاسکتا۔