بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کل کریگی

سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کل کریگی

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کل پیر کو کرے گی ٗ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور دلائل دیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے ٗ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سوموار کیلئے مقرر کیا گیا ٗ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا ۔
پیر کو پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور دلائل دینگے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔