بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، خودکش دھماکہ ، ایک پولیس افسر ہلاک ، 3 زخمی

افغانستان ، خودکش دھماکہ ، ایک پولیس افسر ہلاک ، 3 زخمی


کابل ۔ افغانستان میں خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور تین زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ قندھار میں پولیس کی گاڑی کے سامنے خودکش حملہ آٰر نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو اڑا دیا ۔

دھماکے کے نتیجے می ں ایک پولیس افسر ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہو گئے ۔ خودکش حملہ آور بھی موقع پر ہلاک ہو گیا دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے ۔