بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مارشل لاء کا کوئی امکا ن نہیں ،دھرنے پھر بے نتیجہ ختم ہوں گے،پرویز مشرف

مارشل لاء کا کوئی امکا ن نہیں ،دھرنے پھر بے نتیجہ ختم ہوں گے،پرویز مشرف


دبئی ۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مارشل لاء کا کوئی امکا ن نہیں ،دھرنے پھر بے نتیجہ ختم ہوں گے،اگر تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوج مارشل لانہیں لگائی گئی تاہم عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ موجود ہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جو بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے ۔

حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئیے۔پرویز مشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے نوازشریف پر لگائے گئے الزامات درست ہیں جب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا لوگ اسی طرح سڑکوں پر نکلتے رہیں گے تاہم تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے پہلے بھی دھرنے دیے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اس بار بھی بے نتیجہ ہوں گے ۔