بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک بھر سے ساڑھے تین لاکھ افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پروطن واپس چلے گئے

ملک بھر سے ساڑھے تین لاکھ افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پروطن واپس چلے گئے


پشاور۔پشاور سمیت ملک بھر سے ملک بھر سے ساڑھے تین لاکھ افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پروطن واپس چلے گئے ساڑھے تین لاکھ افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پروطن واپس چلے گئے ہیں۔غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین اوررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ عید الضحیٰ کے بعدتیز ہوا ہے ۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن آئندہ سال کی سترہ مارچ تک کی ہے جبکہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن آئندہ مہینے تک ہے جبکہ آئندہ مہینے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی شروع ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات سے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین اور رجسٹر ڈ رضا کارانہ طورپر واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد دو الاکھ ہیں سب سے زیادہ افغان مہاجرین خیبر پختونخوا قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان سے واپس چلے گئے ہیں ۔غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے پروگرام پرزیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔