بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نئے پاکستان کے قیام کا خواب پورا ہونے جارہا ہے ‘ عمرا ن خان 

نئے پاکستان کے قیام کا خواب پورا ہونے جارہا ہے ‘ عمرا ن خان 

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے یوم تشکر کے موقع پر پریڈ گروانڈ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد نئے پاکستان کے قیام کا خواب پورا ہونے جارہا ہے جہاں کوئی بھی غریب نہیں رہے گا بلکہ پاکستان کی معیشت اتنی مظبوط ہوجائے گی کہ ہم دوسرے غریب ممالک کی مدد کریں گے ۔
عمران خان نے پانامہ کیس میں میرٹ پر فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کے ججوں کا شکریہ ادا کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں اصلاحات کے نفاذ کے بعد تعلیمی نظام ، صحت کے شعبے اور بھرتیوں میں شفافیت لارہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کے اُن کی حکومت آنے پر وہ ملک سے مہنگائی اورغربت کا خاتمہ کر کے انصاف قائم کریں گے ۔