بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاورایئرپورٹ پر مسافر سے 2کلو ہیروئن برآمد

پشاورایئرپورٹ پر مسافر سے 2کلو ہیروئن برآمد

پشاور۔باچا خان ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 2کلو 120گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق باچا خان ائیرپورٹ پشاور پر دبئی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے 2کلو 120 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم ظفر علی نے یہ ہیروئین سوٹ کیس اور چپل میں چھپا رکھی تھی۔ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر ظفر علی کا تعلق صوابی سے ہے اور اسے مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔