بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا اراکین اسمبلی کیخلاف کاروائی کا خطرہ ٹل گیا

خیبر پختونخوا اراکین اسمبلی کیخلاف کاروائی کا خطرہ ٹل گیا

پشاور۔ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 167اراکین پارلیمنٹ کو ایک ماہ کی مہلت دینے کافیصلہ کیاگیاہے جس کے بعدخیبر پختونخوا کے 38ایم پی ایز اور چودہ ایم این ایز کے خلاف فور ی کاروائی کا خطر ہ ٹل گیا جن اراکین کومہلت ملی ہے جاوید نسیم ،وسیم حیات،ارباب جہانداد ،سلطان محمد خان ،ارشد عمرزئی ،خالد خان ،جمشید مہمند ،طفیل انجم ،ضیاء اللہ بنگش ،گل صاحب خٹک ،مفتی جنان ،سردار ادریس،میاں ضیاء الرحمان صالح محمد خان ،عبدالستار خان ،علی امین گنڈاپور ،سمیع اللہ علیزئی ،احتشام جاوید اکبر ،فخر اعظم وزیر ،جبیب الرحمان ،مفتی فضل غفور ،فضل حکیم ،ڈاکٹرامجدعلی ،حیدرعلی ،رشاد خان ،عبدالمنیم خان ،صاحبزاد ثناء اللہ ،مظفرسید ،اعزازالملک افکاری ،بخت بیدار ،محمد علی شاہ ،شکیل احمد،نادیہ شیرملیحہ علی ،صوبیہ شاہد شامل ہیں اراکین قومی اسمبلی میں انجنیئر حامد الحق ،گلزار خان ،سراج محمدخان ،عاقب اللہ ،ناصر خٹک ،کیپٹن صفدر ،سرزمین خان ،داور کنڈی ،امیر اللہ مروت ،جنید اکبر خان شامل ہیں ایک ماہ کے دوران گوشوار ے جمع نہ کرانے پر تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے