بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں برن اینڈ ٹراما سنٹرز کے قیام کا منصوبہ

پشاور میں برن اینڈ ٹراما سنٹرز کے قیام کا منصوبہ

پشاور۔پشاور میں برن اینڈ ٹراما سنٹر کے قیام پر ایک ارب 77 کروڑ 57 لاکھ روپے لاگت آئے گی ٗپی سی ون کے مطابق اس وقت صو بے میں برن سنٹر نہیں ہے جبکہ مختلف صنعتو ں میں کیمیکل کے استعمال بالخصوص ماچس کی فیکٹریوں میں سالانہ ایک ہزار لو گو ں کے جلنے کے واقعات ہوتے ہیں اور ایسے مریضو ں کو پشاور کے تین بڑے ہسپتالو ں میں لایا جاتا ہے ٗاس منصو بے کے دو حصے ہوں گے ایک حصہ برن اینڈ ٹراما سنٹر ہو گا جو مریضو ں کو ابتدائی طبی امداد دے گا ۔

دوسرا حصہ مریضوں کی بحالی کے لئے سر جری کے شعبے میں مشتمل ہو گا ٗپی سی ون کے مطابق تجویز دی گئی کہ مجوزہ رقم کے ساتھ ہی اس منصو بے کی منظوری دی جائے ٗاجلاس میں 2017-18 ء کے لئے پارسا کے لئے 5 کروڑ 39 لاکھ 36 ہزار 734 روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے ٗ برن سنٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں قائم کیا جائے گا واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کو وفاقی حکو مت نے پی ایس ڈی پی سے خارج کر دیا تھا۔