بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کو امریکی اتحاد سے الگ ہونا ہو گا، عمران خان

پاکستان کو امریکی اتحاد سے الگ ہونا ہو گا، عمران خان

اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الزام لگایا ہے کہ حکمرانوں نے پیسے لے کر دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کی پاکستان کو امریکی اثر اور اتحاد سے علیحدہ ہونا ہوگا۔ حکومت کے معاملات میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر برطانوی اخبار گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن، سلامتی و استحکام کیلئے امریکا سے امداد لینا بند کردی جائے۔ ملک کودہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ سے علیحدہ کردیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ امداد ملک کو امریکا کا غلام بناتی ہے اور رقم دینے والا ملک اپنی مرضے کے فیصلے کرواتاہے۔ عمران خان نے کہاکہ امریکا سے ڈالر لے کر قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھیجنا بے وقوفی ہے۔ امریکی پیسوں پر لڑنے سے پاکستانی معاشرے میں نفرت پیدا ہوئی۔ اقتدار میں آکر پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو تبدیل کروں گا۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا حکومتی معاملات چلانے میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔

شفافیت اور رہنماؤں کے احتساب سے فوج نہیں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا وہ کسی امیر کے خلاف نہیں۔ پاکستان کے مفاد میں کام کرتا رہوں گا۔عمران خان نے کہاکہ ان کیخلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔