بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہبازشریف کو تین حلقوں سے انتخاب لڑانے کی تجویز

شہبازشریف کو تین حلقوں سے انتخاب لڑانے کی تجویز

لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے این اے 120 کے علاوہ مزید 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ۔میاں نوازشریف نے مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی میں اعلان کیا تھا کہ شہبازشریف ملک کے مستقل وزیراعظم ہوں گے تاہم ان کے قومی اسمبلی میں آنے تک یہ ذمہ داریاں شاہد خاقان عباسی انجام دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف اپنے بڑے بھائی نوازشریف کے حلقے این اے 120 سے ہی الیکشن لڑیں گے تاہم انہیں اس کے علاوہ مزید 2 حلقوں سے الیکشن لڑانے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اے این 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے حلقے میں شہبازشریف کے مد مقابل ڈاکٹر یاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا ہے۔2013 کے عام انتخابات میں بھی اسی حلقے سے میاں نوازشریف کے مد مقابل ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہی انتخاب لڑا تھا۔