بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عائشہ گلالئی کے الزامات کی کوئی منطق نہیں، عمران خان

عائشہ گلالئی کے الزامات کی کوئی منطق نہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات کی کوئی منطق نہیں ہے، انہوں نے خود کو پھنسا لیا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی این اے ون کا ٹکٹ چاہتی تھیں، انہوں نے شکایت کی کہ مراد سعید کو تقریر کرنے دی لیکن  انہیں نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے عائشہ گلالئی نے آپ کو شادی کی آفر کردی جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی ایک خاتون ہیں اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

عمران خان نے کہا کہ میں سمجھ رہاتھا کہ یہ سیتا وائٹ کا کیس اٹھائیں گے، ن لیگ نے ان کے خلاف ایک مہم چلائی تھی جبکہ سیتا وائٹ نے ن لیگ والوں سے پیسے لینے کا اعتراف کیا۔

الزامات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں ان پر دیگر رہنماؤں کی طرح حیرت ہوئی، وہ سمجھتے تھے کہ عائشہ گلالئی میں بڑی صلاحیت تھی، افسوس ہے ن لیگ نے انہیں استعمال کیا۔

عائشہ گلالئی کی بہن اور اسکواش کھلاڑی ماریہ طور کے حوالے سے کی جانے والی باتوں پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ باتیں سن کر برا لگا اور انہوں نے اپنے حامیوں کو انہیں نشانہ بنانے سے منع کیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ سب کہہ رہےہیں کہ وہ جواب دہ نہیں ہیں، مغرب بھی بادشاہ کو قانون کے نیچے لے کر آیا، دو نمبر الیکشن میں ہونے نہیں  دوں گا۔