بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی

عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی، عمران خان نے ممتاز بھٹو کو کہا ہے کہ آپ کی ہمیں ضرورت ہے جلد فیصلہ کریں۔

عمران خان کی دعوت پر ممتاز بھٹو نے پی ٹی آئی چئیرمین کو سندھ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ آئیں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، ممتاز بھٹو نے عمران خان کو مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت یا اتحاد کا فیصلہ مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔