بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چارسدہ کے 54سکولوں میں آئی ٹی لیب قائم کردیئے گئے

چارسدہ کے 54سکولوں میں آئی ٹی لیب قائم کردیئے گئے


چارسدہ(نمائندہ آج) چارسدہ کے 54سکولوں میں آئی ٹی لیب قائم کردیئے گئے۔ گورنمٹ ہائی سکول پڑانگ چارسدہ میں گزشتہ روزآئی ٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے افتتاحی تقریب سے ایم پی اے حاجی فضل شکور خان اور ای ڈی او چارسدہ سراج محمد خان نے خطاب کیا۔

آئی ٹی لیب کا افتتاح ایم پی اے حاجی فضل شکور خان نے کیا جبکہ تقریب میں صدر کے فرائض ای ڈی او سراج محمد خان نے سرانجام دیے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فضل شکور خان نے کہا کہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کا واضح ثبوت سکولوں میں آئی ٹی لیب کا قیام ہے۔ اس کے علاوہ حکومت تعلیم کے میدان میں اور بھی ترقی لانے کیلئے کوشاں ہے۔اس موقع پر سراج محمد خان اور حاجی رحم دین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ حاجی رحم دین اور سکول کے پرنسپل نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کے تعلیمی اقدامات کو سراہا۔