بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہداء کی قر با نیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی، جنرل قمر باجوہ

شہداء کی قر با نیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی، جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے دہشتگر دی کے نا سور کو ختم کر نے کے لیے شہداء کی قر با نیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی، ، بہت جلد پاک سرزمین سے دہشتگردی کا صفایا کردیا جائیگا ،۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طر ف سے جا ری بیان میں آر می چیف نے یو م شہدا ئے پولیس کے موقع پر اپنے پیغا م میں کہا کہ ہم پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں امن وامان نافذ کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانو کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

بہت جلد ملک سے مٹھی بھر دہشتگردوں کا بھی صفایا کردیا جائے گا آرمی چیف نے پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو سیلوٹ بھی پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 60 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے سندھ کے 17 ہزار ، پنجاب کے 20 ہزار، خیبر پختونخواہ کے 18 ہزار اور بلوچستان پولیس کے 3 ہزار نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اسلام آباد پولیس کے بھی 600 جوانوں کو خصوصی تربیت دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاک فوج نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے 2200 جوانوں اور گلگت بلتستان پولیس کے 150 جوانوں کو خصوصی تربیت دی ۔