بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عائشہ گلالئی نے سکیورٹی مانگ لی

عائشہ گلالئی نے سکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد۔تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے دھمکیاں ملنے کے بعد سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی کے لئے خط لکھ دیا۔تحریک انصاف سے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے بعد سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں ان سے سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عائشہ گلالئی نے خط میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اس لئے جلد سیکیورٹی فراہم کی جائے۔خیال رہے کہ یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔