بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلالئی ‘ سپیکر20 رکنی اخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی

گلالئی ‘ سپیکر20 رکنی اخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے مستقل طور پر اخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی کمیٹی 20رکنی ہوگی جس میں 13حکومتی اور7اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے ذرائع کے مطابق سابق رہنما تحریک انصاف عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد قومی اسمبلی کی خصوصی اخلاقیات کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کی تجویز اسمبلی سیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے دی جسے اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون زاہد حامد کے ساتھ مشاورت سے کمیٹی کے قیام کی یقین دہائی کرائی تھی اسپیکر ایاز صادق نے مشاورت کے بعد مستقل خصوصی اخلاقیات کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی اخلاقیات کمیٹی آئندہ 2روز میں قائم کردی جائے گی جس کے بعد عمران خان اور عائشہ کلالئی معاملہ بھی اسی 20رکنی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا جو اس کی تحقیقات کے بعد اسپیکر کو رپورٹ پیش کرے گا اس کے علاوہ کسی بھی رکن کو دوسرے رکن سے شکایات پر معاملہ اخلاقیات کمیٹی دیکھے گی ۔