بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم کی سینٹ کے 45ویں یوم تاسیس پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعظم کی سینٹ کے 45ویں یوم تاسیس پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سینٹ کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتیہوے کہا ہے کہ پاکستان وفاقی ریاست کی حیثیت سے مزید ترقی کرے گا، وفاقی اکائیوں کے تحفظ میں سینٹ کا کردار قابل تعریف ہے ،ایوان بالا میں تما م وفاقی اکائیوں کو مساوی نمائندگی حاصل ہے ، توقع ہے سینٹ وفاقی اکائیوں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا ۔

اتوار کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سینٹ کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان وفاقی ریاست کی حیثیت سے مزید ترقی کرے گا،جب وفاقی اکائیوں کو وفاقی سطح پر بہترنمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا،وفاق کے ایوان میںیہ نمائندگی بہتر انداز میں نظر آتی ہے کیونکہ تمام صوبوں کو برابر کی نمائندگی دی گئی ہے اور اس طرح سے ان کے حقوق اور مفادات کا بہتر انداز میں تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ایوان بالا میں وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بڑھ چڑھ کر کرداراداکیا ہے اور ایک مضبوط ایوان بالا ہی وفاقی نوعیت کی مضبوط ریاست کی ضمانت دے گا-وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کے عوام کو سینٹ کے 45ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا پارلیمان کا ایک اہم ایوان ہے اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کا موثر انداز میں تحفظ کرنے میں اہم کردار ہے۔