بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں غیر قانونی تعمیرات کا صفایا

پشاور میں غیر قانونی تعمیرات کا صفایا

پشاور۔ٹریفک وارڈن پولیس نے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے بھار ی مقدار میں غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کردیا جبکہ مزاحمت پر 68افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس یاسر آفریدی کے احکامات پر ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض احمد کی ہدایات پر ایس ایچ او ٹریفک ممتاز پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دلہ زاک روڈ،جی ٹی روڈ ، چارسدہ روڈ،صدر اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کر دیا جبکہ مزاحمت پر 68افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے حکام کے مطابق تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پرآپریشن جاری رہے گا ۔