بریکنگ نیوز
Home / شوبز / عامر خان، اہلیہ سمیت سوائن فلو کا شکار

عامر خان، اہلیہ سمیت سوائن فلو کا شکار

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو کا شکار ہوگئے، جس وجہ سے اداکار نے ایک ہفتے تک اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کو اچانک پتہ چلا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ’ایچ ون این ون وائرس‘ میں مبتلا ہیں، جسے سوائن فلو بھی کہا جاتا ہے۔

یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے، اس وائرس میں مبتلا افراد کی سرگرمیاں محدود کرکے اس کا علاج کیاجاتا ہے۔