بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قومی اسمبلی کا اجلاس اب ہو گا براہ راست نشر

قومی اسمبلی کا اجلاس اب ہو گا براہ راست نشر


اسلام آباد۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ قومی اسمبلی کا اجلاس سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے ۔

پیر کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملاقات کی اور اجلاس کو براہ راست کوریج دینے کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کو ہدایت کی ہے قومی اسمبلی کا اجلاس سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے تاکہ قوم کو ایوان کی کارکردگی کا پتہ چل سکے ۔