بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / N-120ٗ ضمنی انتخاب کیلئے ابتدائی تفصیلات جاری

N-120ٗ ضمنی انتخاب کیلئے ابتدائی تفصیلات جاری


لاہور ۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لئے ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120میں ضمنی انتخاب 17ستمبر کو ہو گا جس کے لئے 22پریزائیڈنگ آفیسرز فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 568اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز ، 568پولنگ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے ۔حلقہ این اے 120میں 3لاکھ 21ہزار 633رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ایک لاکھ 79ہزار 505مرد اور ایک لاکھ 42ہزار 128خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔220پولنگ اسٹیشنز میں سے 103مردوں ، 98خواتین اور 19مشترکہ ہوں گے ۔جبکہ 568میں سے 310پولنگ بوتھ مردوں اور 258خواتین کے لئے ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی تفصیلات انتخاب سے 15دن پہلے جاری کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10اگست سے 12 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 15سے 17اگست تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 21اگست کو جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ ٹربیونلز کی جانب سے یہ اپیلیں 24اگست تک نمٹائی جائیں گی۔کاغذات نامزدگی 25اگست کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی اور پولنگ 17ستمبر کو ہو گی ۔واضح رہے کہ یہ نشست نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔