بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں نجی و تجارتی ڈرونز مار گرانے کا حکم

امریکہ میں نجی و تجارتی ڈرونز مار گرانے کا حکم

واشنگٹن ۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نجی و تجارتی ڈرونز کو امریکی فوج کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کیلئے خطرہ بننے والے ڈرون مار گرائیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع نے فوج کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے نجی اور تجارتی ڈرونز کو مار گرانے کی اجازت دے دی ہے ۔

پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نیبتایا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات کو یہ حکم جاری کردیا گیا ہے کہ کسی بھی ایسے ڈرون کو جو امریکی فوج کے لیے خطرہ نظر آئے اسے فوری طور پر مار گرایا جائے۔ جیف ڈیوس کا کہنا تھا کہ تمام ڈرون سرگرمیوں کو وفاقی شہری ہوا بازی کے قوانین اور ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔