بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مزید چار وفاقی وزراء نے حلف اٹھا لیا

مزید چار وفاقی وزراء نے حلف اٹھا لیا


اسلام آباد۔ چار مزید وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا‘ دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ نے وفاقی وزراء جبکہ سید ایاز شاہ شیرازی اور دوستین خان ڈومکی نے وزراء مملکت کا حلف اٹھایا صدر ممنون حسین نے نئے وزراء سے حلف لیا۔

جمعرات کو ایوان صدر میں وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہوئی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ نے وفاقی وزراء کا حلف اٹھایا جبکہ سید ایاز شاہ شیرازی اور دوستین خان ڈومکی نے وزراء مملکت کا حلف اٹھایا۔ صدر ممنون حسین نے وزراء سے حلف لیا۔