بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ

کابل۔افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے صوبہ فرح میں طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6جنگجو مارے گئے جبکہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ بدھ کی دوپہرکیا گیا جس میں طالبان کی 2گاڑیوں کو پشت روڈ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ غزنی میں امریکی ڈرون حملے میں 7طالبان جنگجو مارے گئے تھے ۔ڈرون حملہ ضلع گیلان میں کیا گیا ۔