بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ کے ٹینڈروں کا آغاز

ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ کے ٹینڈروں کا آغاز


پشاور۔صوبائی حکومت نے پشاور میں میٹرو بس طرز کے ’’بس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘منصوبے کے لئے مالیاتی ٹینڈرز کھول دئیے ہیں جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدآج منصوبہ کے تینوں پیکجز کیلئے کامیاب بولی دہندہ کمپنیوں کا اعلان کیا جائیگا جس کی تفصیلات ایشیائی ترقیاتی بینک کو ارسال کی جائیں گی۔

بینک نے منصوبہ کیلئے مجموعی طور پر8کمپنیوں کو اہل قرار دیا تھا جمعرات کے روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں اس ضمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان ٗ ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم حسن وٹو اور مختلف محکموں کے سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران میڈیا کے سامنے منصوبہ کیلئے مالیاتی ٹینڈرز کھولے گئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے تکنیکی استعداد اور مہارت جانچنے کے بعد8کمپنیوں ایم ایس چائنہ ٗگنسو انٹرنیشنل کارپوریشن ٗلیماک انسات ٗ ایس جی ای سی ٗچائنہ ریلوے ٗاے ایل کے ای انسات ثنائیو اور ذی کے بی کو اہل قرار دیدیا ہے جنہوں نے منصوبہ کے مختلف پیکجز کیلئے اپنے مالیاتی ٹینڈرز جمع کرائے ان کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آج تینوں پیکجز کیلئے کامیاب بولی دہندگان کا اعلان کیا جائیگ

ا27کلو میٹر لمبائی کا حامل منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا جس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 50ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا حصہ42ارب55کروڑ3لاکھ روپے جبکہ باقی رقم صوبائی حکومت اپنے شیئرز سے فراہم کر یگی۔