بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عوامی مینڈیٹ کی بر داشت نہیں کر سکتے ٗنوازشریف

عوامی مینڈیٹ کی بر داشت نہیں کر سکتے ٗنوازشریف

گوجر خان /سوہاوہ ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نا اہلی 20کروڑ عوام کی نا اہلی ہے ٗ عوامی مینڈیٹ کی توہین بر داشت نہیں کر سکتے ٗمیں آپ کی نا اہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں ٗا س کھیل تماشے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے ۔ گوجر خان میں کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ میرا ایجنڈا آئین اور قانون کی بالادستی ہے ۔

انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ میرے اس ایجنڈے پر ساتھ دیں گے ٗمیری جدوجہد عوام کیلئے ہے۔سوہاوہ میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ووٹ دیکر مجھے وزیر اعظم بنا یا ٗمعزز جج صاحبان نے گھر بھجوا دیا ،کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے پر کرپشن ٗکمیشن یا کک بیک کا کوئی الزام نہیں ہے ،میں آپ کی نا اہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں،وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کا مطلب عوام کو نا اہل کرنا ہے نواز شریف نے کہا کہ جب کرپشن کا کوئی کیس نہیں تو نا اہل کیوں قرار دیا گیا ؟

،یہ وزیر اعظم کی نہیں عوام کی توہین ہے اور یہ توہین 70سالوں سے چلی آرہی ہے ،میں آپ کو دعوت دوں گا ،کیا آپ میرا ساتھ دیں گے؟، یقین ہے سوہاوہ کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا مجھے ملک کی خدمت کا انعام دیا گیا ہے یا سزا ،اس کھیل تماشے کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے اور اس روایت کو بدلیں گے ۔