بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باجوڑ میں گھر کی چھت زمین بوس

باجوڑ میں گھر کی چھت زمین بوس


باجوڑایجنسی ۔باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند میں کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تیز بارش اور طوفان کے نتیجے میں باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند علاقہ ملنگی میں گل سید نامی شخص کے گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 12سالہ سراج ولد گل سید اور 6سالہ اسرا بی بی دختر گل سید جاں بحق جبکہ 6سالہ نجم الدین ولد گل سید زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی کو فوری علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہے ۔