بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹکٹوں کے اجراء کیلئے پارٹی رہنماؤں کی عمران خان کو تجویز

ٹکٹوں کے اجراء کیلئے پارٹی رہنماؤں کی عمران خان کو تجویز

لاہور۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کر کے ٹکٹوں کے اجراء کی تجویز دیدی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں رہنماؤں نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کردینی چاہئیں۔

اس سلسلہ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے کر ٹکٹوں کا اجراء کر دینا چاہیے تاکہ نتائج حاصل کرنے کیلئے انتخابی حلقوں پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے عوام سے رابطے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کرنے کی بھی تجویز دی ہے ۔