بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں سکیورٹی رسک

بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں سکیورٹی رسک

پشاور۔صو بائی دارلحکومت پشاور میں بغیرنمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں سکیورٹی رسک بن گئی ہیں ٗان موٹر سائیکلو ں پر راہ زنیو اور خواتین کو چھیڑنے کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں جبکہ پشاور پولیس نے عوام کے احتجاج کے باوجود آنکھیں موند لی ہیں ٗ پشاور کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ٗ چیف سیکر ٹری عابد سعید اور آئی جی پی صلاح الدین سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں راہ زنیوں کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں ٗ جن میں زیادہ تر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار ملوث ہیں ٗاوباش نوجوان لڑکے ان موٹر سائیکلو ں پر راہ چلتی خواتین سے موبائل اور پرس چھین کر بھاگ جاتے ہیں ٗ اور شریف شہری ان وارداتو ں کی رپورٹ درج کرانے سے کتراتے ہیں ٗجس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو کھل کھلنے کا موقع ہاتھ آیا ہے۔

پشاور پولیس صرف محرم یا کسی بھی مذہبی تہوارپر ہی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلو ں کی چیکنگ کر تی ہے اور تہوار ختم ہو تے ہی قانون کی کتاب بند کر دی جاتی ہے اور چیکنگ کی سلسلہ روک دیا جاتا ہے ٗشہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ مشکوک موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پولیس ناکے سے بڑی آسانی سے گزر جاتی ہیں۔