بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / منتخب نمائندوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے ایپلیکشن تیار

منتخب نمائندوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے ایپلیکشن تیار

پشاور۔پشاور کے نوجوانوں نے صوبائی اسمبلی کے ممبران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ٹریک ریپس کے نام پرموبائل ایپلیکشن تیارکرلیا جس میں عوام کو اسمبلی اراکین کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جائیگی۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایپ تیارکرنے والے نوجوانوں شہروز راشد،محسن طارق اور شفیق گیگیانی کا کہناتھاکہ مذکورہ ایپ کے ذریعے عام شہری اپنے منتخب نمائندوں کے بارے معلومات میں حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ منتخب نمائندے اسمبلی میں قانون سازی اور بلزکے حوالے سے مذکورہ ایپ کے ذریعے شہریوں سے بھی رائے معلوم کی جاسکتی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ عوام اور نمائندے اس ایپ کے زریعے اپس میں منسلک ہوسکتے ہیں۔شہری اپنے نمائندوں کی کاردگردگی پر انہیں آئندہ الیکشن میں ووٹ دینے میں ایپ مدد گارثابت ہوسکتا ہے جبکہ ایسی ایپ کے ذریعے عوام اپنے نمائندوں کا خود احتساب کرسکے گے اور متعلقہ حلقے کے لوگ اپنے نمائندوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکے نوجوانوں کا کہناتھا کہ ایپ تیار کرنے کا مقصدمنتخب نمائندوں کی کارکردگی عوام کے سامنے لانا ہے فافن کے ڈیٹاکو بھی ایپ میں شامل کیاہے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کوایپ فراہم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی سپیکرمہرتاج روغانی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔