بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ ٗ 15افراد جاں بحق

کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ ٗ 15افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں15 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 یہ دھماکا پشین روڈ پر موجود ایک گاڑی میں ہوا ہے جس کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکا بہت بڑا تھا جس کے باعث آگ لگ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

آگ لگنے والی گاڑیوں میں دو گاڑیاں، چار رکشے اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔