بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی ،آرمی چیف

دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی ،آرمی چیف

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی ۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے کوئٹہ حملے میں شہید جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی ۔ آرمی چیف نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی سی ایم یاچ میں عیادت کی ۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو سدرن کمانڈہیڈ کوآرٹرز میں بریفنگ دی گئی ۔