بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خوشگوار موسم نے یوم آزادی کا مزہ دوبالا کر دیا

خوشگوار موسم نے یوم آزادی کا مزہ دوبالا کر دیا

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورمیں یوم آزادی سے ایک روزقبل شدیدبارش نے موسم کو خوشگواربنادیا اوریوم آزادی پردن بھربادل چھائے رہے منچلے موٹرسائیکل سوارموسم سے لطف اندوز ہوتے رہے

تفصیلات کے مطابق ملک کے70ویں یوم آزادی کے موقع پر اتوار کے روز دن کے وقت گرمی کی شدت میں اضافہ رہا تاہم سہ پہرکے بعد شہربھرکوبادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیااور شدیدبارش نے موسم ایک روزقبل ہی خوشگوار کردیاتھا اورخوشگوار موسم کے اثرات یوم آزادی کے موقع پر بھی جاری رہے

منچلے بغیرسائلنسروں اورہارن بجاتے موٹرسائیکل سڑکوں پرگھومتے رہے اور خوشگوارموسم سے لطف اندوزہوتے رہے ۔