بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہربھرمیں سبزہلالی پرچموں کی بہار

شہربھرمیں سبزہلالی پرچموں کی بہار


پشاور۔خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور اور مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں پاکستان کا سترواں یوم آزادی قومی جوش وجذبے سے منایاگیا۔ہر گلی ،محلے اور سڑک پرسبز ہلالی پرچموں اور جھنڈوں کی بہاررہااور مختلف علاقوں اور بازاروں میں آزادی کے رنگ نمایاں رہیں ۔یوم آزادی کے موقع پر پشاور میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سیکورٹی کی ذمیہ داریاں بہتر اندازمیں سنبھال لیں ۔

جشن آزادی کی خوشی میں ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقدکی گئیں۔14اگست 1947ء کو دنیاکے نقشے پر ابھر نے والے پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو عوام نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔رات بھر بھی عوام نے آزادی کی خوشیاں منائیں ۔آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔اس دن کی مناسبت سے نوجوانوں نے موٹر سائیکل اور سائیکلوں پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ان ریلیوں میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اس دوران نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر بڑ ے بڑے قومی پرچم لگائے تھے ۔