بریکنگ نیوز
Home / شوبز / خیبر پختونخوا تاریخ کی پہلی ٹیلی فلم فیملیز کودکھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا تاریخ کی پہلی ٹیلی فلم فیملیز کودکھانے کا فیصلہ


پشاور۔ٹورازم کارپوریشن کے تعاون سے خیبرپختونخوا تاریخ کی پہلی بین الاقوامی ٹیلی فلم کی رونمائی کرنے جارہا ہے جو کہ 20اگست کو نشترہال پشاور میں پیش کی جائے گی ، صوبہ کے نوجوان ٹیلنٹ کوسامنے لانے کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے مختلف زبانوں پربنائی جانے والی بین الاقوامی ٹیلی فلم جس کا نام”پراجیکٹ پشاور” ہے فیملیز کیلئے دکھانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 20اگست کو نشترہال پشاور میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ٹیلی فلم برطانیہ کے ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر پشاور کی ایک لڑکی کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے اور اسکے پیار میں پشاور کا رخ کرتا ہے ،اس ٹیلی فلم کو چارمختلف زبانوں انگریزی ، ڈچ ، اردو اور پشتو میں تیار کیا گیاہے فلم ٹورازم کارپوریشن کے تعاون اور جینز فلمز کے زیراہتمام 20اگست کو شام 7بجے سے 9بجے تک نشترہال پشاور میں پیش کی جائیگی۔