بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لوئر دیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھما کہ

لوئر دیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھما کہ


تیمر گرہ۔لوئر دیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھما کے میں امن کمیٹی کے ممبر طوطی رحمان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ بدھ کوپولیس کے مطابق میدان کے علاقے سوری پاو میں امن کمیٹی کے ممبر طوطی رحمان کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول دھماکا ہوا جس میں طوطی رحمان اپنے دو ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال لال قلعہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا تھا کہ حملے کے وقت طوطی رحمان کی گاڑی گاؤں سے بازارکی جانب آرہی تھی ۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ۔