بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکامٗ 2دہشتگرد گرفتار

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکامٗ 2دہشتگرد گرفتار


پشاور۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور (سی ٹی ڈی) نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضہ سے گھی کے ڈبے میں نصب بم بھی برآمد کرلیا گیا ہے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقہ بدھنی دورانپور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 شدت پسندوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا۔

جب وہ گھی کے ڈبے میں رکھے بم کو سڑک کنارے نصب کررہے تھے۔بیان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں غلام اللہ ولد جمدالی خان ساکن مردان اور شبیر خان ولد ایوب خان ساکن باڑہ خیبر ایجنسی شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدت پسندوں سے برآمد ہونے والے بم کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔