بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗ مختلف روپ میں ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور ٗ مختلف روپ میں ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار


پشاور۔ صوبائی دارالحکومت پشاور پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران حساس اداروں کے اہلکاروں کے روپ میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے کارندے سمیت رہزنی اور چوریوں میں ملوث 8ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے جن کے قبضہ سے مسرقہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں ،نقدی اور زیورات برآمد کرلئے گئے ہیں ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے کارندے حیات ساکن چارسدہ کو گرفتار کرلیاگیا ہے جس نے پشتخرہ کے علاقے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کے دوران سعید آفریدی کے گھر سے 54 لاکھ 50ہزار روپے اور 16 تولے سونا لوٹا تھا۔

جس کے قبضہ سے 5لاکھ 50ہزار روپے، ساڑھے 4تولے سونا اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ2کلاشنکوف اور 2 پستول برآمد کرلئے دوسری کاروائی میں حیات آبادکے علاقے میں گھر سے 7 لاکھ 35ہزار روپے چوری کرنے والے ملزم خیر گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رقم برآمد کرلی گئی ہے ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ تیسری کاروائی میں محمد عامر، ذاکر پسران پلوسئی اور مجاہد ولد محمد عمر پر مشتمل 3رکنی کارلفٹرگروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ 6گاڑیاں برآمد کرلی گئی ، انہوں نے بتایا کہ ادھر 3افراد پر مشتمل موٹرسائیکل سنیچر گروہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے 2موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہے ایس ایس پی کے مطابق گرفتار سنیچرز میں طارق ، واجد اور نعمت شامل ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی گئی ہے۔