بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ


اسلام آباد۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،نعیم الحق نے سیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،نعیم الحق نے سیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا،نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں۔