بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان میں نئی دہشتگرد تنظیم کا نام سامنے آگیا

پاکستان میں نئی دہشتگرد تنظیم کا نام سامنے آگیا


کراچی۔پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت اور خوفناک طریقے سے ابھرتی تنظیم انصارالشریعہ پچھلے چار ماہ میں سندھ و بلوچستان میں چھ کارروائیاں کرچکی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انصار الشریعہ نے پچھلے چار ماہ میں سندھ میں پانچ اور بلوچستان میں ایک کارروائی کی۔ اپریل میں بلوچ کالونی میں ریٹائرڈ فوجی کا قتل پہلی واردات تھی جبکہ بلوچستان میں ایف سی کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا۔

انصر بریگیڈ کے باغیوں نے شام میں انصار الشریعہ بنائی تھی۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا ہے کہ یہ تنظیم داعش سے متاثر دیکھائی دیتی ہے۔ انصارالشریعہ کے سربراہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی نامی دہشتگرد انصارالشریعہ کا ترجمان ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے فنڈنگ کی بھی بیرون ملک سے اطلاعات ہیں جس پر کام جاری ہے۔