بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗ جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب

پشاور ٗ جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب


پشاور۔ ادویہ ساز کمپنیوں نے پشاور میں زندگی بچانے والی 80سے زائد اہم ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کیلئے انہیں مارکیٹ سے غائب کر دیا ہے جبکہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں اس وقت 150سے زائد ادویات کی قلت ہے حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کو مسترد کرنے کے بعد میڈیسن کمپنیوں نے اہم ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے

درد ، بخار ،دست ،جیسے عام امراض ،در د شقیقہ ،دماغی دردوں سمیت دیگر ذہنی امراض میں استعمال ہونے والی ادویات مارکیٹ میں ناپید ہو چکی ہیں میڈیسن مارکیٹوں میں اس وقت ایرانی اور انڈین ساخت کی ادویات فروخت ہو رہی ہیں ۔