بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بارسلونا حملے کا مبینہ ملزم مارا گیا

بارسلونا حملے کا مبینہ ملزم مارا گیا


بارسلونا ۔ بارسلونا میں ہونے والے حملے میں ملوث اہم مشتبہ شخص موسی اوکبر سپین ہی میں ہونے والے ایک دوسرے حملے میں پولیس کے ہاتھوں مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق موسی اوبکر کیمبرلز میں ہونے والے حملے میں مارے جانے والے 5 مشتبہ افراد میں شامل تھا۔اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ وہ موسی اوکبر اور 3 دیگر افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ 4 دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بارسلونا میں ہونے والے حملے میں 13 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب ایک وین پیدل چلنے والے افراد پر چڑھ گئی تھی۔ وین مبینہ طور پر اوبکر نے کرائے پر لی تھی۔پولیس کے مطابق سپین میں گذشتہ دنوں ہونے والے 2 حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ 13 افراد بارسلونا حملے میں مارے گئے تھے جبکہ کیمبرلز حملے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی دم توڑ گئیں تھیں۔؂ہسپانوی میڈیا نے 18 سالہ موسی اوکبر کو مشتبہ شخص بتایا تھا۔ موسی اوبکر، دریس اوکبر کے بھائی ہیں جن کے کاغذات مبینہ طور پر حملے میں استعمال کی جانے والی وین کو کرائے پر حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔