بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان دنیا بھر کے ممالک میں تیزی سے پھیلنے والی جگر کی بیماریوں میں صف اول میں آ گیا

پاکستان دنیا بھر کے ممالک میں تیزی سے پھیلنے والی جگر کی بیماریوں میں صف اول میں آ گیا


اسلام آباد۔پاکستان دنیا بھر کے ممالک میں تیزی سے پھیلنے والی جگر کی بیماریوں میں صف اول میں آ گیا ہے۔جگر کی پیوند کاری سے متعلق سرکاری ہسپتال تاحال نہ بنائے جا سکے ہیں ،حکومت مہلک بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تاحال بیرونی امداد پر انحصار کرنے لگی ہے ،جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔معلومات کے مطابق حکومت نے اعتراف کر لیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں جگر کی پیوند کاری کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے جس کے باعث اس پروگرام کو بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یپاٹائٹس کے مریضوں کی تعدا د بہت زیادہ ہے ،اعداد و شمار کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کی شرح 5فیصد ہے ،بی 2.5۔ای آئی پی پروگرام کے مطابق اب بی کی ویکسین کاری شامل کر دی گئی ہے۔