بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہری پور میں دن دیہاڑے کروڑوں کی ڈکیتی

ہری پور میں دن دیہاڑے کروڑوں کی ڈکیتی


ہری پور۔دن دیہاڑے ڈکیتی کی کامیاب واردا ت نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک کروڑپچاس لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فر ار ہونے میں کامیاب مزاحمت پر ایک شخص زخمی طبی امدا دکے لیے ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی واقعہ کے بعد تاجروں میں شدید تشویش پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او دفتر کے قریب سرکلر روڈ سے شہر کے سب سے بڑے منی چینجر کے حاجی طارق عزیر کے ملازم حسب معمول ملکی غیر ملکی کرنسی لے کر اپنی دکان کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوا ر ڈاکوؤں نے ملازم کو روک کر تمام نقدی چھین لی۔

مزاحمت کرنے پر ملازم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں منی چینجر دکان کا ملازم شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زرائع کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تمام راستے ریکی کرتے رہے موقع ملتے ہی نقدی جس میں ملکی غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے مجموعی طور پر مالیت ایک کروڑپچاس لاکھ کے قریب کی رقم چھین کر فرا رہوئے اور اپنے ہی موٹر سائیکل پر اڈہ دربند کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ملزمان حلیہ سے افغانی لگتے تھے تاہم پولیس نے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں تاحال کوئی بھی بیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے واقعہ کے بعد تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انھوں نے پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے