بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈپلومہ اسکینڈل: امریکا میں ایگزیکٹ کے نائب صدر کو 21 ماہ قید

ڈپلومہ اسکینڈل: امریکا میں ایگزیکٹ کے نائب صدر کو 21 ماہ قید

امریکی شہر نیویارک کے اٹارنی جنرل جان ایچ کم نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی ڈپلومہ مل اسکینڈل میں ملزم ثابت ہونے پر ایگزیکٹ کے نائب صدر عمیر حامد کو 21 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ عمیر حامد کو 53 لاکھ 3 ہزار 20 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ عمیر حامد کو فراڈ کیس میں 6 اپریل 2017 کو مجرم قرار دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے امریکا کے ڈسٹرکٹ جج رونی ابرام کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، جنہوں نے بعد ازاں کیس میں عمیر حامد کو سزا سنائی۔

امریکی محکمہ انصاف کی ویب سائٹ پر اٹارنی جنرل جان ایچ کم کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’عمیر حامد اور ایگزیکٹ مل کر ایک ایسی ڈپلومہ مِل چلا رہے تھے جو اپنے موکل کو کالجوں میں تعلیم کی پیش کش کرتے جس کے لیے وہ فیس ادا کررہے ہیں‘۔