بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خواجہ سرا بھی مردم شماری نتائج قبول کرنے سے انکاری

خواجہ سرا بھی مردم شماری نتائج قبول کرنے سے انکاری


فیصل آباد۔خواجہ سراؤں نے بھی مردم شماری کے نتائج قبول کر نے سے انکار کر دیا 10000خواجہ سراء صرف کر اچی میں رہتے ہیں پا کستان میں ہماری آبادی ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں ہے اس سنگین مسئلے پر ہم سڑکوں آئیں گے اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے خواجہ سراء نیلم بوبی نے گز شتہ روز ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پہلے معا شرے نے پمیں قبول نہیں کیا ہمیشہ خواجہ سراؤں کو حقارت کی نظر سے دیکھا گیا ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ہمارے شنا ختی کارڈ بنا کر معاشرے میں عزت دی گئی اب ہو نے والی مردم شماری میں پاکستاں بھر میں ہماری تعداد کو انتہا ئی کم 1040بتا یا گیا اتنے خواجہ سراء تو صرف کرا چی میں رہا ئش پذیر ہیں انہوں نے کہا کہ سیون شریف کے میلے میں 50ہزار سے زائد خواجہ سراء شرکت کر تے ہیں ہم اس مردم شماری کو قبول نہیں کرتے ہمارے ساتھ نا انصا فی ہو ئی ہم سڑکوں پر اپنے طریقے سے احتجاج کر یں گے اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبا ئی اسمبلیوں میں بھی ہماری ایک ایک نشت مخصوص ہو نی چا ہیے تا کہ خواجہ سراء بھی اپنے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھا سکیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔